پی ایس ایل9 ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

پی ایس ایل9  کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دیدی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 180 رنز بنائے،ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اورریز ہینڈرکس نے ففٹیزبنائیں۔

عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی ، 9 پاکستانی زخمی

محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی ، ریز ہینڈرکس نے 47 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔طیب طاہر نے 22 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

مجھے ن لیگ میں شامل نہ ہونےکی سزا دی گئی،چوہدری نثارعلی خان

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔خواجہ نافع نے 36اورریلی روسو نے 30رن کی اننگز کھیلی،سعود شکیل 24، شرفین ردرفورڈ 21رن بنا سکے۔

ملتان سلطان کے ڈیویڈ ویلےاور محمد علی نے3 ،3وکٹیں حاصل کیں،آفتاب ابراہیم نے 2،اسامہ میر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More