کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی ، 9 پاکستانی زخمی

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ہوئی۔نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی خریداری کی۔

مجھے ن لیگ میں شامل نہ ہونےکی سزا دی گئی،چوہدری نثارعلی خان

واضح رہے کہ دسمبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو مجموعی طور پر فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8540 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ دسمبر 2022 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8665 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More