بغیر اجازت حج پر تارکین وطن کو 6 ماہ قید ،50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا ، سعودی وزارت حج

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کیلئے حج کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

وزارت حج  نے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے، خلاف ورزی  پر  بھاری سزائوں کا سامنا کرنا ہو گا۔

عمرہ زائرین پرمٹ کی پابندی کریں ، سعودی وزارت حج کی ہدایت

 وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اجازت نامےکے بغیر حج کرنے والے پر50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 6 ماہ جیل کی  سزا بھی ہو گی۔

 وزارت حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کے 10 سال تک مملکت میں  داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More