سابق کرکٹر باسط علی کا شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مطالبہ کر دیا گیا، یہ مطالبہ سابق کرکٹر باسط علی نے چیئرمین پی سی بی سے کیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد رضوان کو کپتان نامزد کریں۔

سابق کرکٹر دورہ نیوزی کے موقع پر شاہین آفریدی کی کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے۔

ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا ، اولی اسٹون انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے جب کہ معاہدے کے تحت بیشتر کو 70 فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں شامل ہے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضوں کے معاملے میں پریشان نہیں کیا جاتا۔

پی سی بی نے ابتدا سے یہ سسٹم بنایا کہ فرنچائزز کے بجائے پلیئرز کو ادائیگی وہی کرتا ہے، بعد میں حساب کتاب کیا جاتا ہے،اس بار بھی کرکٹرز کو 70 فیصد معاوضہ ادا کیا جا چکا۔ معاہدے کے تحت باقی رقم لیگ کے بعد ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More