منی لانڈرنگ ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات ، فیٹف نے یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکال دیا

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات  کو غیر واضح مالیاتی لین دین کے باعث 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد یو اے ای کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

فیٹف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانیں بنائے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

فیٹف، گرے لسٹ سے نکلنے میں پاک فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا

یو اے ای کے علاوہ بارباڈوس، جبرالٹر اور یوگنڈا کو بھی فیٹف کے گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کینیا اور نمیبیا کو گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرے لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک کوششوں میں کمزور ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا شہریوں سے انفرادی انکم ٹیکس نہ لینے کا اعلان

ایف اے ٹی ایف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کینیا اور نمیبیا کو اینٹی منی لانڈرنگ سسٹم میں کمی کا سامنا ہے اور اس کے تدارک کے لیے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 21 ممالک فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More