ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا ، اولی اسٹون انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

ہم نیوز  |  Feb 24, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اولی اسٹون ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلنے والے انگلش فاسٹ باؤلر اولی اسٹون منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہیں کر سکے تھے۔

پی ایس ایل 9 :رائلی روسو کو آئوٹ کرنے کا معاملہ ، ہاک آئی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

اولی اسٹون کے کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ملتان سلطانز کو ان کا متبادل کھلاڑی شامل کرنا ہو گا۔

محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس وقت لگاتار تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More