پی ایس ایل9 ،ملتان سلطانز کو شدید دھچکا لگ گیا

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے تصدیق کی ہے کہ انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے اولی اسٹون کی جگہ فرنچائز متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست دے گی۔

اقتصادی استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف

انگلش کرکٹر 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ چوتھے اوور کی بقیہ دو گیندیں بھی مکمل نہیں کرواسکے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More