نئی حکومت کی آمد آمد، آئی ایم ایف کا ساتھ کام کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کردیا۔

آئی ایم ایف کی کمیونیکشین ڈائریکٹر جولی کوزیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں نگران حکومت نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔ اب نئی حکومت کے ساتھ پالیسی پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

خدمت، دیانت اور محنت کی روایت آگے بڑھائیں گے، شہباز شریف

جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کی منظوری دی۔ پاکستان کو 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالر جاری ہوئے، قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی اہداف کے ساتھ سماجی تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔ افراطِ زر پر قابو پانے اور زرِ مبادلہ ذخائر کے لیے مالیاتی پالیسی پر عمل کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More