پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

ہم نیوز  |  Feb 23, 2024

اسپیکر اسمبلی سبطین خان کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے پہلے سیشن میں آج منتخب اراکین اسپیکر صوبائی اسمبلی سے حلف لیں گے۔ تحریک انصاف کے تمام اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے ن لیگ کے نو منتخب ارکان کا اجلاس صبح 9 بجے ہی اسمبلی کی لابی میں بلا لیا تھا۔

پنجاب ، سندھ اسمبلی :سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ

اس حوالے سے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ ایوان میں پہلے نواز شریف اور شہباز شریف موجود رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایوان میں الگ حیثیت بنانے اور منوانے کیلئے آئی ہیں۔عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات ختم ہونے جارہی ہیں، آج ایوان میں صرف نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More