سعودی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، غزہ میں بحران کے حل کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Feb 22, 2024

ریو ڈی جنیرو ۔22فروری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےبرازیل میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ۔

ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں پیش رفت اور بحران کے حل کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نےبرازیلی ریاست ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس کے موقع پر کہا کہ جی 20 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی تباہی کے خاتمے کےلیے فیصلہ کن کارروائی کریں

جس سے علاقائی امن و خوشحالی کے ساتھ عالمی اقتصادی استحکام کو بھی فوری خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More