صومالیہ کابینہ نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی سمجھوتے کی منظوری دے دی

اے پی پی  |  Feb 22, 2024

موغادیشو ۔22فروری (اے پی پی):صومالیہ کابینہ نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کے شعبے میں طے شدہ سمجھوتے کی منظوری دے دی ۔

ٹی آر ٹی کے مطابق صومالیہ کے وزیر اطلاعات داود اویس نے سوشل میڈیا ایکس سے صومالیہ اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بارے جاری بیان میں کہاکہ کابینہ نے نیٹو کے رکن اور صومالیہ کے قریبی اتحادی ملک ترکیہ کے ساتھ طے پانے والے دفاعی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ 10 سالہ سمجھوتہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لئے حکومتی کوششوں کو اہم سطح پر تقویت دے گا۔واضح رہے کہ 8 فروری کو ترکیہ اور صومالیہ نے دفاعی و سلامتی موضوعات پر مبنی اقتصادی تعاون فریم ورک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More