سعودی عرب میں طلبا کے لیے دس روزہ تعطیلات کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

سعودی عرب میں طلبا کے لیے دس روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق تیسرے سیمسٹر میں عید الفطر کی تعطیلات جمعرات 28 مارچ سے شروع ہوں گی۔

مملکت میں رواں تدریسی سال کا تیسرا سیمسٹر اتوار 3 مارچ سے شروع ہوگا۔ بدھ کو سعودی عرب کے تمام سکولوں کا آخری تدریسی دن تھا۔

جمعرات کو یوم تاسیس اور دوسرے سمسٹر کے ختم ہونے پر طلبا کو 10 چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

بعد ازاں 15 اپریل کو میٹھی عید کی تعطیل ختم ہوں گی اور 2 مئی کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔

سال رواں کا تیسرا اور آخری سمسٹر10 جون تک جاری رہے گا جس کے بعد سال کے اختتام کی چھٹی بھی عنایت کی جائے گی۔

سعودی عرب کے وزارت تعلیم کے شیڈول میں یہ بھی بتایا گیا کہ 18 اگست 2024 سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More