پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کے چار کھلاڑی پاویلین روانہ

اردو نیوز  |  Feb 21, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہیں۔ 

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ 

اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور قلندرز نے 16 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 128 رنز سکور کیے ہیں۔ جہان داد خان وکٹ پر موجود ہیں۔ 

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر صاحبزادہ فرحان دوسرے اوور میں محمد علی کی بال پر افتخار احمد کے ہاتھوں صرف دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اس کے بعد ونڈر دوسن اور فخر زمان نے اننگز کو سنبھالا اور نوے سے زائد رنز کی شراکت داری میں تیزی سے سکور بنائے۔ ونڈرڈوسن 54 رنز کی شاندار اننگز کے بعد عثمان میر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں  کیچ سے پاؤلین لوٹے۔

قلندرز کو تیسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر عباس آفریدی کی بال پر محمد رضوان کے کیچ کرنے سے آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 17 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ہونے والے پچھلے 17 میچوں میں 9 مرتبہ میدان لاہور قلندرز نے مارا جبکہ 8 مرتبہ فتح ملتان سلطانز نے حاصل کی۔

ملتان سلطانز کا سکواڈمحمد رضوان(کپتان)،  ڈیویڈ میلان، ریزاہنڈرکس، خوشدل شاہ، افتخار احمد، یاسرخان، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی،شاہنواز دہانی ملتان کے سکواڈ میں  شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کا سکواڈصاحبزادہ فرحان، ونڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا،  جارج لنڈے،  کارلوس بریتھ ویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان )، حارث رؤف، زمان خان سکواڈ کا حصہ ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More