روس اور یوکرین کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گے ، چین

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

بیجنگ ۔21فروری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کو اسلحہ فروخت نہیں کرے گا۔شنہو ا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے 60 ویں میونخ سلامتی کانفرنس کے لیے جرمنی میں یوکرینی ہم منصب دیمیترو کولیبا سے ملاقات کے دوران کہاکہ موجودہ عالمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چین متحارب علاقوں یا فریقین کواسلحہ فروخت نہیں کرے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم یوکرین میں بحران پیدا کرنے کا موجب یا اس کے حلیف ملک نہیں بنےہیں اس کے بر عکس اتنا ضرور ہے کہ ہم نے اس جنگی بحران میں جلتی پر تیل کا کام بھی نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ یوکرین روس جنگ کے دوران غیر جانبداری کا اعلان کرنے والا چین روس سے اپنے سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے مغرب بالخصوص امریکا کی تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ واضح رہے امریکا کا کہنا ہے کہ چین، روس کو اسلحہ اور دیگر گولہ بارود بھیج رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More