جی 7ممالک کا روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر بات چیت کے لئے اجلاس ہفتے کو منعقد ہو گا

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

روم۔21فروری (اے پی پی):جی 7ممالک کا روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر بات چیت کے لئے ورچوئل اجلاس ہفتے کو منعقد ہو گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جی7 گروپ کی صدارت کرنے والے ملک اٹلی نے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین ایک نیا پابندیوں کا پیکج شروع کرے گی اور امریکا بھی اپنی پابندیوں کو سخت کرنے کی منظوری دے گا۔

توقع ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی آن لائن شرکت کریں گے۔ یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ فوجی امداد میں مغربی تاخیر انتہائی مشکل صورتحال کا باعث بن رہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More