ہیٹی میں منی بیس پر مسلح افراد کے حملے میں 10 مسافر ہلاک ، متعدد زخمی

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):افریقی ملک ہیٹی میں منی بس پر مسلح افراد کے حملے میں 10 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پولیس سٹیشن کے قریب کیا گیا۔حملے میں منی بس پر سوار 10 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔اقوام متحدہ کے ہیٹی انٹیگریٹڈ آفس کی جانب سے 2 فروری کو جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2023 کے آخری 3 ماہ کے دوران ہیٹی میں جرائم کے مختلف واقعات میں 2300 سے زائد افراد ہلاک، زخمی یا اغوا ہوئے اور اس تعداد میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More