اسرائیل نے غزہ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے، سعودی سفیر

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

ایمسٹر ڈیم ۔21فروری (اے پی پی):ہالینڈ میں سعودی عرب کے سفیر زیاد بن معاشی العطیہ نے عالمی عدالت انصاف میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔اردو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل قبضے سے بھیانک نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کا اتفاق ہے کہ اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے۔ سعودی سفیر نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی شدت پسندی کا کوئی جواز نہیں، ہم غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادتوں اورفلسطینی نقل مکانی پر مجبور کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More