ڈبلیو ایف پی نے غزہ میں خوراک کی فراہمی روک دی

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

واشنگٹن: ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے لیے خوراک کی فراہمی روک دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خوراک کے عالمی ادارے نے اسرائیلی فوج کی خواہش پر غزہ میں خوراک کی فراہمی روکنے کا اعلان کر دیا۔

غزہ میں خوراک کی فراہمی ایک ایسے وقت میں روکی گئی جب خود اقوام متحدہ کی ادارے ہی غزہ میں بچوں کے بھوک سے مرنے کی رپورٹس دے رے ہیں جبکہ اسرائیل نے شمالی غزہ میں امدادی اشیا کی ترسیل بھی روک رکھی ہے۔

ڈبلیو ایف پی کے حکام نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شمالی غزہ میں خوراک کی ترسیل روکنے کے فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اسے ہلکا نہ لیا جائے کیونکہ سب جانتے ہیں اس فیصلے سے غزہ میں صورتحال مزید بگڑے گی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھوک سے ہلاک ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: بھارتی کسانوں نے حکومتی تجاویز مسترد کر دیں

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں جان بچانے والی خوراک کی امداد اس وقت تک روکی جائے گی جب تک حالات اجازت نہیں دیتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More