ملک بھر میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروس بحال ہونے کے بعد دوبارہ متاثر

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

پاکستان بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس بحال ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر متاثر ہوگئی۔

ملک بھر میں آج جہاں ایکس کی سروس تقریباً 41 گھنٹوں بعد دوبارہ بحال ہونا شروع ہوئی، اب پھر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایکس صارفین کو ویب سائٹ ڈاؤن ہونے کے باعث رسائی حاصل نہیں۔

پاکستان میں ایکس (ٹویٹر) کی سروس بڑے پیمانے پربند

پاکستان میں ایکس کی سروس ڈاؤن ہونے کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔ مختلف شہروں کے صارفین کا کہنا ہے کہ اب ایکس تک انہیں رسائی مل رہی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو ایکس پر پوسٹ کرنے اور دیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More