یورپی یونین کے 26 ممالک کا غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ میں فوری وقفے کا مطالبہ

اے پی پی  |  Feb 20, 2024

برسلز۔20فروری (اے پی پی):یورپی یونین کے 26 رکن ممالک نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ میں فوری وقفے کا مطالبہ کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے گزشتہ روز کہا کہ یورپی یونین کے 26 رکن ممالک نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ میں فوری وقفے کا مطالبہ کیا ہے جو ایک پائیدار جنگ بندی کا باعث بنے گا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہنگری کے علاوہ یورپی یونین کے تمام ممالک نے اسرائیل کو غزہ کے شہر رفح پر حملہ شروع کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہاس اسرائیلی اقدام سے رفح میں 15 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی تباہی میں مزید اضافہ ہو گا۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اجلاس سے قبل کہا کہ رفح پر حملہ یقینی طور پر تباہ کن اور غیر معقول ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More