لیبیا، مسلح افراد کے حملے میں 10 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Feb 20, 2024

طرابلس۔20فروری (اے پی پی):لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملیشیا گروپ کے خلاف مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق طرابلس پولیس کے سربراہ حلیل وحیبے نے کہا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ابو سلیم کے علاقے میں ایک گھر میں سٹیبلٹی سپورٹ یونٹ ملیشیا سمیت ایک گروپ کے خلاف مسلح حملہ کیا گیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے مجرمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ( یو این ایس ایم آئی ایل ) کی طرف سے حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More