افغانستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق بارش اور برفباری افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان اور پنجشیر میں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نورستان میں برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ جس کے نتیجے میں 30 افراد زندگی ہار بیٹھے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔
ملک کے مختلف مقامات پر بارش، بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع
افغان حکام نے مزید بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے 20 مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں ۔ افغان حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔
اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
افغان میڈیا کے مطابق نورستان صوبے میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔