ایپل پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

یورپی یونین کی جانب سے مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ جرمانہ 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (50 کروڑ یورو) تک ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا کہ ایپل ایپ اسٹور قواعد کے ذریعے میوزک اسٹریمنگ مارکیٹ میں مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: سائبر حملوں میں 17فیصد اضافہ

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ قانون کے تحت ڈیولپرز کی جانب سے اپنے صارفین کو میوزک کی خریداری کے حوالے سے آپشنز روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب یورپی کمیشن اور ایپل دونوں نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More