پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 50 آزاد سنی اتحاد کونسل میں شامل، بیان حلفی جمع

اردو نیوز  |  Feb 20, 2024

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 50 آزاد ارکان نے  سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔

پیر کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کے یہ سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، چھ سال سے چل رہا ہے۔‘  انہوں نے کہا کہ ’عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے۔ 16 تاریخ کو جن آزاد ارکان کا نوٹیفیکیشن ہوا، ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں۔‘

حامد رضا کے مطابق ’ہمارے پاس اطلاع ہے کہ دوسری پارٹیوں کے پانچ سے چھ افراد ٹوٹ رہے ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اس حال تک پہنچے ہیں، جیسے جیسے نوٹیفیکیشن ہوں گے، بیان حلفی جمع کراتے رہیں گے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More