تمام شہری یکم مارچ کو انتخابات میں ووٹ دیں،ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

تہران۔19فروری (اے پی پی):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نےشہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکم مارچ کو ہونے والے پارلیمانی اور اسمبلی آف ایکسپرٹس انتخابات میں ووٹ دیں ۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز تہران میں شمال مغربی صوبہ مشرقی آذربائیجان کے لوگوں سے ملاقات کے دوران پارلیمانی انتخابات میں زیادہ ٹرن آئوٹ پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات ملک کا بنیادی ستون اور ملکی اصلاحات کا راستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی شہریوں کو انتخابات میں حصہ لینا چاہیے ۔ مسائل کے حل کے لئے انتخابات صحیح طریقہ ہیں۔ ایران میں 12ویں پارلیمانی اور اسمبلی آف ایکسپرٹس کے چھٹے کے انتخابات یکم مارچ کو ہوں گے۔ 290 نشستوں والی پارلیمنٹ کو قانون منظور کرنے اور حکومت کی نگرانی کا اختیار حاصل ہے جبکہ88 رکنی اسمبلی آف ایکسپرٹس کو سپریم لیڈر کی تقرری کا اختیار حاصل ہے۔

انتخابات میں سمبلی آف ایکسپرٹس کے لیے کل 144 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں، جس کا انتخاب8سال کی مدت کے لیے ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More