جاپان یوکرین کو 106 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

ٹوکیو۔19فروری (اے پی پی):جاپان یوکرین کو انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو سمیت 7 مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے 106 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔ٹی آر ٹی کے مطابق یوکرین کی تعمیر نو کے لئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں متوقع جاپان۔یوکرین کانفرنس میں باہمی تعاون پر مبنی 10 سے زائد سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

کانفرنس میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیڈا اور یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل سمیت دونوں ممالک سے بیوروکریسی اور کاروباری دنیا کی 300 سے زائد شخصیات شرکت کریں گی۔جاپان حکومت یوکرین کے انفراسٹرکچر کی تعمیر ِنو اور بارودی سرنگوں کو ہٹانے سمیت7 مختلف شعبوں میں 106 ملین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More