اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کی اجازت کی ضرورت نہیں ، فلسطین

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

مقبوضہ بیت المقدس۔19فروری (اے پی پی):فلسطین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ’’لائسنس یا اجازت‘‘ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ سمیت تمام ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتے ہیں ۔ ہمیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے اور اقوام متحدہ میں اسے رکنیت دلانے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نہ صرف فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرتے ہیں بلکہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کو وسعت دے کرفلسطینی ریاست کے امکانات کو تباہ کر رہے ہیں اور وہ فلسطینی علاقوں کو غزہ سے مکمل طور پر الگ کررہےہیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی وزارت خارجہ کا یہ بیان اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہ کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More