فلسطینی اتھارٹی کے لیے ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم کی بلا تعطل فراہمی آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،ناروے

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

اوسلو۔19فروری (اے پی پی):ناروے کے وزیر اعظم جوناس گاہر سٹور نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم کی بلا تعطل فراہمی آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں فیصلے کے قریب ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ یہ فلسطینی اتھارٹی کے جائز وجود کو برقرار رکھنے کے لئے بھی ضروری ہے اور خطے میں استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔

ناروے کی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو بچانے کے لیے محصولات سے حاصل ہونے والی رقم پی اے کو منتقل کی جائے گی۔ اتھارٹی یہ رقم نہ صرف سکولوں اور صحت کے شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ادا کر سکے گی بلکہ مالی طور پر دیوالیہ ہونے سے بھی بچ سکے گی۔

اس فیصلے کے نتیجے میں ناروے7اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی طرف سےٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی روکی گئی رقومات اتھارٹی کو منتقل کرنے میں ثالث کے طور پر کام کرے گا۔ فلسطینی اتھارٹی کے لیے ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم کو اسرائیل نے اکتوبر سے ضبط کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More