دو ہزار ستائیس میں 11ویں ورلڈ واٹر فورم کی میزبانی کر یں گے،سعودی عرب

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

ریاض۔19فروری (اے پی پی):سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمن الفضلی سعودی عرب 2027 میں ہونے والے11 ویں ورلڈ واٹر فورم کی میزبانی کرے گا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ورلڈ واٹر کونسل کے حکام نے اٹلی میں اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کے بعد فورم کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کے نام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورم کی میزبانی کےلیے مملکت کا انتخاب پانی کی کمی کے باجود ترقیاتی، اقتصادی اور سماجی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے مملکت کی کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ فورم کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، پانی کے تحفظ، معیار زندگی کو بہتر بنانے، پانی کی فراہمی سے متعلق علاقائی اور عالمی مسائل سے نمنٹے کےلیے سعودی حکو مت کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے ورلڈ واٹر فورم کے 2027 میں ہونے والے سیشن کی میزبانی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More