پاپوا نیو گنی میں قبائل کے درمیان تشدد سے 64افراد ہلاک

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

پورٹ مورسبے۔19فروری (اے پی پی):پاپوا نیو گنی میں قبائل کے درمیان پرتشدد واقعات میں 64افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کمشنر ڈیوڈ میننگ نے کہا ہے کہ افسران اور فوج نے شورش زدہ علاقے سے 64 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں۔

یہ واقعہ دارالحکومت پورٹ مورسبے سے 600 کلومیٹر شمال مغرب میں وابگ قصبے کے قریب پیش آیا جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سکن اور کیکن قبائلیوں کے درمیان تنازعہ کا نتیجہ لگتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More