جدہ، مکہ نئی شاہراہ کا 51 کلو میٹر کا حصہ کھول دیا گیا،سعودی روڈ جنرل اتھارٹی

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

مکہ مکرمہ ۔19فروری (اے پی پی):سعودی روڈ جنرل اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیز العتیبی نے کہا کہ جدہ اور مکہ المکرمہ کے درمیان چار رویہ نئی شاہراہ کا 51 کلو میٹر کا حصہ عازمین کی خدمات کےلئے کھول دیا گیا ہے۔الاخباریہ کے مطابق سعودی روڈ جنرل اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھولی گئی نئی شاہراہ کو بہترین ٹیکنالوجی اعلی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئی اور جدید شاہراہ مکہ کے شہریوں کو باختیار بنانے ،سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ہوگی۔عبدالعزیز العتیبی نے کہا کہ نئی شاہراہ جدہ اور مکہ کو جوڑنے والی چوتھی ہائی وے ہے جس کی مدد سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مکہ المکرمہ تک کا سفر محض 35 منٹ میں مکمل ہوجائے گا، جبکہ جدہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More