پی ایس ایل9 ، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی

ہم نیوز  |  Feb 18, 2024

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز 186رنز کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 130 رن بنا سکی، شعیب ملک 53 اور شان مسعود 30 رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ  کیرون پولارڈ 28، محمد نواز 7 اور جیمز ونس صرف 5 رن بنا پائے۔

کراچی کنگز نے اپنے نائب کپتان کا اعلان کردیا

ملتان سلطانز کے محمد علی نے 3وکٹیں حاصل کیں اور ڈیوڈ وِلے اور عباس آفریدی نے 2،2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں ملتان سطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔ ریزا ہینڈریکس 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہےانہوں نے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی

ڈیوڈ ملان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 11 رنز بناکرپویلین واپس لوٹ گئے تھے ، خوشدل شاہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی  کو 16 رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم68اورصائم ایوب42رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور18اوررومان پاول نے17رن بنائےہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More