این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ پیر کو ہو گی ،تمام انتظامات مکمل

اے پی پی  |  Feb 18, 2024

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کل بروز پیر کو ہو گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 17 فروری کو ان چھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم اب پولنگ کل بروز پیر کو ہوگی۔ 8 فروری کو عام انتخابات میں اس حلقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث چھ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی تھی۔

ای سی پی نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور خیبر پختونخوا کے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس معاملے میں عوام کیلئے سازگار ماحول کو مربوط اور یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More