سیالکوٹ ، رحمان ملک کی دوسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی

اے پی پی  |  Feb 18, 2024

سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی دوسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی۔

رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔

سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاتھا۔رحمان ملک 23فروری2022ءکو کورونا کے باعث70برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More