صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین کی سالگرہ (کل) منگل کو منائی جائے گی

اے پی پی  |  Feb 18, 2024

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):سروں کی ملکہ اورصوفیانہ کلام کی مایہ نازگلوکارہ عابدہ پروین کی سالگرہ کل( منگل 20 فروری کو) منائی جائے گی۔

وہ 20فروری 1954 میں لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔عابدہ پروین کے والداستادغلام حیدرمعروف موسیقار تھے جو ان کے موسیقی کے استادبھی تھے۔انہوں نے 1977میں ریڈیو پاکستان حیدرآبادسے گلوکاری کاآغازکیا۔عابدہ پروین نے ممتازصوفی شعراء بابابلھے شاہ ،امیرخسرو،شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست، بھگت کبیر اوردیگر شعراء کے کلام گائے۔

عابدہ پروین کوستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور لطیف ایوارڈسمیت متعدداعزازات سے نوازاگیا ہے۔ عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More