ایران ، جنونی شخص نے والد اور بھائی سمیت 12 رشتہ دار قتل کر دیئے

ہم نیوز  |  Feb 18, 2024

ایران میں 30 سالہ شخص نے اپنے والد اور بھائی سمیت خاندان کے 12 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایران کے صوبے کرمان کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔ جنونی شخص نے نہایت قریب سے گولیاں ماریں۔

ایران کے وزارت انصاف کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے سکیورٹی فورسز پر بھی فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

ایران میں طاقتور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو قتل کردیا گیا

پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر کی اور نہ ہی قتل ہونے والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی ہولناک واردات کے محرک کا اب تک پتہ نہ چل سکا تاہم کہا جا رہا ہے کہ ملزم نے خاندانی تنازع کے باعث قتل کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More