پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری کو منایا جا ئے گا

اے پی پی  |  Feb 18, 2024

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری کو منایا جا ئے گا۔ اِس دن کے منانے کا مقصد بین الاقوامی برادری کی طرف سے غربت کے خاتمہ ،روزگار کے بھرپور اوریکساں مواقع پیدا کرنے پر کیے گئے اقدامات کو اُجاگر کرنا ہے۔

سماجی انصاف کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو سماجی انصاف کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More