جاپانی خلائی ایجنسی کی H3 راکٹ کی کامیاب لانچنگ کی تصدیق

اے پی پی  |  Feb 18, 2024

ٹوکیو۔18فروری (اے پی پی):جاپان کی خلائی ایجنسی نے اپنے نئے مایہ ناز H3 راکٹ کی کامیاب لانچنگ کی تصدیق کی ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے، کے مطابق جاپان کی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ ہفتے کی صبح 9 بجکر 22 منٹ پر جاپان کے جنوب مغربی شہر کاگوشیما میں واقع تانےگاشیما خلائی مرکز سے روانہ ہوا اور اپنے طے شدہ مدار میں پہنچ گیا ہے۔یہ H3 کا پہلا کامیاب لانچ ہے کیونکہ مارچ 2023 میں پہلی کوشش اُس وقت ناکام ہو گئی تھی جب اس کے دوسرے مرحلے کا انجن نہیں چلا تھا۔

جاکسا کے صدر یاماکاوا ہیروشی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ ان کے لیے اب تک کی سب سے بڑی خوشی اور سکون کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانچ سے منسلک ہر فرد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔پروجیکٹ مینیجر اوکادا ماساشی نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ بھاری بوجھ اُٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانچ ایک کامل کامیابی کہلانے کی مستحق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More