اردن ایئرلائن کی پہلی پرواز سعودی عرب کے تاریخی وسیاحتی شہر العلا پہنچ گئی

اے پی پی  |  Feb 18, 2024

العلا۔18فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے تاریخی وسیاحتی شہر العلا کے بین الاقوامی فضائی اڈے پر رائل اردن ائیرلائنز کی پہلی پرواز پہنچ گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اردنی فضائی کمپنی نے 16 فروری سے العلا کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس میں عمان کے ملکہ عالیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے العلا کے لیے 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔العلا اور اردن کے درمیان شروع ہونے والا روٹ اردن کے شہر البترا اور العلا کے تاریخی تعلق کے پیش نظر سیاحوں اور تاریخ دانوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے جو ان مقامات کی مشترکہ تہذیب پر تحقیق کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں اردن ائیر لائنز کی جانب سے العلا کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز شہر کی ثقافتی کشش اور وہاں منعقد ہونے والی مختلف سیاحتی سرگرمیوں کی مقبولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More