الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے چیف الیکشن کمشنر والیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر ، الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدےدار نے انتخابی نتائج کی تبدیلی کےلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او ، آر او یا پریزائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے انعقاد میں اس کا کوئی براہ راست عمل دخل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس معاملہ کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More