گلگت بلتستان میں 4.5 شدت کا زلزلہ

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بالخصوص غذر ضلع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی)کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد کے قریب تھا،جس کی گہرائی 102 کلومیٹر تھی، جس سے سرحدی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے بعد کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ حکام کسی بھی پیشرفت پر تیز اور مربوط ردعمل کو یقینی بناتے ہوئے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More