چین  دنیا بھر میں  امن و سلامتی کے بہترین ریکارڈ  کا حامل  ملک ہے، وانگ ای

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

میو نخ۔17فروری (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے  برطانیہ کی  درخواست پر  میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای  نے کہا کہ چین  دنیا بھر میں  امن و سلامتی کے بہترین ریکارڈ  کا حامل  ملک ہے اور  چین کی ترقی  نہ صرف امن پسند قوتوں بلکہ  استحکام کے عوامل کی ترقی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور برطانیہ کو مفادات کی ہم آہنگی کو وسعت دینے، تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، اختلافات اور تضادات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور چین برطانیہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے عین مطابق ہے اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقع بھی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ چین  کے ساتھ تعلقات کو سٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھنے، چین کے ساتھ زیادہ تعمیری دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ قابل تجدید توانائی، معیشت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں چین کے ساتھ بات چیت کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے برطانیہ اور چین کو امن و سلامتی برقرار رکھنے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More