غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے سے 4مریض جاں بحق

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

غزہ۔17فروری (اے پی پی):فلسطین کے جنوبی شہر غزہ کے مرکزی النصر ہسپتال میں اسرائیلی دفاعی افواج کی سپیشل کارروائی کی وجہ سے مریضوں اور عملے کے سینکٹروں اراکین میں افراتفری پھیل گئی جبکہ 4 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

جرمن خنبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق غزہ کے مرکزی النصر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آکسیجن ختم ہونے سے 4مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اس ہسپتال کی تلاشی لے رہے ہیں، جہاں ان کی اطلاعات کے مطابق سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے کچھ مغویوں کو رکھا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں النصر ہسپتال کے تقریباً ایک ہفتے سے جاری محاصرہ کے بعد کی ہے۔

اس صورتحال کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ، مریض اور اندر موجود دیگر افراد خوراک اور پانی سمیت رسد کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عملے کے افراد نے بتایا کہ جمعرات کو فوجیوں کی طرف سے ہسپتال میں کارروائی سے چند گھنٹے قبل، اسرائیلی فائرنگ سے کمپلیکس کے اندر ایک مریض ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More