رمضان المبارک میں بینکوں اور ترسیل زر مراکز میں ڈیوٹی 6 گھنٹے رہے گی ،سعودی سینٹرل بینک

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

ریاض۔17فروری (اے پی پی):سعودی سینٹرل بینک (ساما)نے رواں سال رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔

سبق ویب کے مطابق ساما نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ڈیوٹی 6 گھنٹے رہے گی۔ بینکوں کے یومیہ اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

مملکت میں بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار صبح ساڑھے9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے۔عید الفطرکی تعطیلات کا آغاز جمعرات 4 اپریل 2024 (25 رمضان 1445ھ ) کو کام کے اختتام سے ہوگا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More