انڈونیشی جزیرہ بالی آنے والے سیاحوں پر ٹیکس عائد

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

جکارتہ۔17فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آنے والے تمام غیرملکی سیاحوں پر ڈیرھ لاکھ روپیہ ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

عاجل نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں سعودی سفارتخانے نے بھی ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ صوبہ بالی میں آنے والے غیرملکی سیاحوں پر 14 فروری سے ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے حکام کی جانب سے گزشتہ برس سیاحوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کا مقصد وہاں آنے والوں کی تعداد کو محدود کرنا اور وسائل کو بہتر بنانا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More