کویت کی پارلیمنٹ کو تسیری بار تحلیل کر دیا گیا ، امیرِ کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اس حوالے سے شاہی فرمان جاری کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کو جارحانہ اور نامناسب زبان استعمال کرنے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے پر تحلیل کیا گیا ہے۔
کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں ارکان اسمبلی نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جبکہ کابینہ اور ارکان اسمبلی کے درمیان مذاکرات بھی نہ ہو سکے ،اجلاس کے بائیکاٹ سے قبل پارلیمنٹ میں ارکان اسمبلی نے سخت تقاریر کیں جس میں وزیراعظم ،کابینہ اور امیرِ کویت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق کابینہ نے ارکانِ پارلیمنٹ کے ریمارکس کو امیر کویت کی توہین قرار دیا ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں گزشتہ برس کے وسط میں منتخب ہونے والی اسمبلی اور شاہی خاندان کی مقرر کردہ کابینہ کے درمیان اختلافات پہلے دن سے ہی سامنے آنا شروع ہو گئے تھے۔
حکومت پاکستان کا امیر کویت کی وفات پر ’’قومی یوم سوگ ‘‘منانے کا اعلان
یاد رہے کہ کویت کے 1962ء سے حکمران خاندان الصباح کی مقرر کردہ کابینہ سے منتخب ارکان اسمبلی کے درمیان ہمیشہ اختلاف اور ڈیڈلاک رہا ہے۔