مسجد نبوی 25 ہزار قالینوں کی یومیہ 3 بار صفائی

اے پی پی  |  Feb 17, 2024

مدینہ منورہ ۔17فروری (اے پی پی):حرمین الشریفین اتھارٹی کی جانب سےمسجد نبوی کے مخلتف حصوں میں استعمال ہونے والے 25 ہزار قالینوں کو خصوصی اہتمام کے ساتھ یومیہ 3 بار صاف کیا جاتا ہے،

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی میں موجود نماز کے لیے مخصوص قالینوں کی یومیہ 3 مرتبہ صفائی اور 200 لیٹر خوشبو سے ان کو معطر کیا جاتا ہے۔مقامی طور پر تیار کیے جانے والے قالین اپنے خاص ڈیزائن، اعلی معیار اور نمازیوں کی راحت وآرام کے مطابق ملائم اور مضبوط بناوٹ کے حوالے سے منفرد ہیں۔ہر قالین پر’آر ایف آئی ٹی ‘ سسٹم کی الیکٹرونک چپ ہوتی ہے جسے بارکوڈ کے ذریعے سکین کرکے قالین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی کےقالینوں کی دیکھ بھال حرمین شریفین اتھارٹی کی زائرین اور نمازیوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More