امریکی عدالت کا ٹرمپ پر جرمانہ، کاروبار سے بھی روک دیا

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالت نے ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ اور کاروبار کرنے سے روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

نیو یارک کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا جبکہ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 3 سال تک نیویارک میں کاروبار کرنے سے بھی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انتخابی مہم کے دوران حزب اختلاف کی بڑی جماعت کے اکاؤنٹس منجمد

سابق امریکی صدر کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More