پاکستانی سفیر فیصل نیازی ترمذی 19 فروری کو گلف فوڈ2024 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کریں گے

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

ابو ظہبی ۔16فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیازی ترمذی 19 فروری کو دبئی میں گلف فوڈ2024 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کریں گے ۔ گلف فوڈ 19 فروری سے 23 فروری تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے دستیاب اعدادو شمار کے مطابق اس خصوصی ایونٹ میں کاروباری اور تجارتی مواقع سے بھرپور استفادہ کےلئے پاکستان کی 98 کمپنیاں گلف فوڈ میں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان کا شمار گندم، کپاس، گنا، آم ، کھجوروں اور مالٹوں سمیت دنیا کے دس بڑے پیداوار کنندگان میں ہوتا ہے اور پاکستان کا زرعی شعبہ عالمی منڈی میں نمایاں کردار کا حامل ہے۔

پاکستان کی زرعی اورغذائی مصنوعات اپنے اعلیٰ معیار کی بناپر دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر سے 5 ہزار سے زائد نمائش کنندگان گلف فوڈ میں شرکت کریں گےجس میں غذائی صنعت اور اس سے متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More