پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 126 فیصد اضافہ ہوا، کمرشل قونصلر غلام قادر

اے پی پی  |  Feb 16, 2024

بیجنگ ۔16فروری (اے پی پی):بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 126.29 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال جنوری سے دسمبر تک 290 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔غلام قادر نے کہا کہ 2023 کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات 3.459 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو کہ سال بہ سال کی بنیاد پر 1.4 فیصد زیادہ ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی ) کے مطابق، چین نے 2023 میں پاکستان سے 166,682.987 ٹن تل کے بیج درآمد کیے تھے جو کہ حجم کے لحاظ سے 96.13 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 290.66 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے ، 2022 میں 128.44 ملین ڈالر مالیت کے 84,985.321 ٹن تِل منگوایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جی اے سی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں چین نے دنیا بھر سے تقریباً 1.52 بلین ڈالر مالیت کے 912,814.577 ٹن تل کے بیج درآمد کیے تھے۔افریقی ملک نائجر 309.51 ملین ڈالر مالیت کے 192,529.528 ٹن کے ساتھ چین کو مسلسل تیسرے سال تل کے بیج برآمد کرنے والوں میں سرفہرست رہا، اس کے بعد پاکستان 290.66 ملین ڈالر اور تنزانیہ 239.83 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔2023 میں پاکستان نے جنوری سے دسمبر 2023 تک چین کو تل کے بیجوں کی کل برآمدات میں تقریباً 19 فیصد حصہ ڈالا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More